ایک اور لیگی ایم این اے قبضہ گروپ نکلا

0

گجرات: ایک اور لیگی ایم این اے قبضہ گروپ نکلا، ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن پنجاب کی بااثر سیاسی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی پیش رفت، منڈی بہاؤلدین سے ن لیگ کے ایم این اے ناصر بوسال کے فرنٹ مین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر آٹھ ریفرنس درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤلدین نے ن لیگی ایم این اے ناصر بوسال کے فرنٹ میں اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر آٹھ ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھیج دئیے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ مقدمات لیگی ایم این اے ناصر بوسال کے فرنٹ مینوں اور ملوث سرکاری افسران پر درج کیے گئے۔

اینٹی کرپشن نے ملزمان کیخلاف غیر رجسٹرڈ، غیر منظور شدہ پروٹین فارم اور فلنگ اسٹیشن بنانے اور ضلعی کونسل کے افسران کی ملی بھگت سے غلط نقشہ جات پاس کرانے ، سرکاری فیس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پر مقدمات درج کیے، اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کے مطابق  لیگ کے ایم این اے ناصر بوسال کے فرنٹ مین مالک مختار احمد نے غیر قانونی پروٹین فارم بنا رکھا ہے، ملزمان نے سرکاری خزانے کو کنورژن اور بلڈنگ فیس کی مد میں بھاری  نقصان پہنچایا۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزم بلڈنگ پلان کی مد میں لاکھوں روپے کا نادہندہ ہے، ملزمان نے سرکاری خزانے کو بلڈنگ فیس کی مد میں پینسٹھ ہزار نقصان پہنچایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.