سعودی خاتون اور غیرملکی آشنا کا سرقلم

0

ریاض: سعودی عرب میں خاتون اور اس کےغیرملکی آشنا  کا سرقلم کردیا گیا، دونوں مجرموں کو عدالت نے قتل کا قصوروار پایا تھا، ملزمان نے عدالت میں جرم تسلیم کیا، جس کے بعدعدالت نے دونوں‌ ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

عرب خبررساں ادارے کےمطابق سعودی شہر البریدہ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم بن عبدالعزیز کو اس کی بیوی فادیہ بنت حسن نے اپنے شامی نژاد آشنا صاردار عبداللہ الموسیٰ کے ساتھ مل کر قتل کردیا تھا، مقتول کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے دوران انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.