ارطغرل غازی کے شہر نے ترکی پر سونے کی بارش کردی

0

سوغوت: ارطغرل غازی کے شہر سوغوت نے ترک قوم کو معاشی محاذ پر خوشخبری سنادی، ارطغرل غازی نے سوغوت میں ہی عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھی تھی، اور یہیں ان کی اور ساتھیوں کی قبر بھی واقع ہے، ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوغوت سے سونے کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوغوت سے سونے کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جو دباؤ کا شکار ترک معیشت کی کایا پلٹ سکتے ہیں، اس تاریخی شہر سے دریافت ہونے والے ذخائر کی مالیت کا تعین کیا جارہا ہے، تاہم یہ اربوں ڈالر کے ہیں، ترک ایگری کلچر کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فرحاتن  پوراز نے تصدیق کی ہے کہ سوغوت  سے تقریبا 99 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا، سونا دریافت ہونے کی خبر پر کمپنی کے شئیرز کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.