مولان فضل الرحمن کیخلاف بغاوت پھیل گئی، ناراض رہنما اجلاس بلانے کیلئے تیار

0

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف ان کی اپنی پارٹی جے یوآئی میں بغاوت پھیل گئی ہے، اور   ناراض رہنماؤں نے جے یوآئی پاکستان کے نام سے نئی جماعت بنانے کے لئے مشاور ت شروع کردی ہے، جس کے لیے جلد باضابطہ اجلاس متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی میں مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں کے خلاف ردعمل بڑھتا جارہا ہے، اور بلوچستان کے بعد   خیبر پختون خوا میں بھی ناراض رہنماؤں نے علم بغاوت بلند کرنا شروع کردیا ہے، مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد سے دونوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے رہنما رابطے کررہے ہیں، اور ان پر زور دیا جارہا ہے کہ اجلاس بلا کر فضل الرحمن کو پارٹی قیادت سے ہٹانےکا اعلان کیا جائے اور نئی قیادت کا انتخاب کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مولانا شیرانی کے سامنے آنے کے بعد ناراض رہنما متحرک ہوگئے ہیں، جبکہ حافظ حسین احمد نے بھی جماعت کا نظریاتی تشخص بچانے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض رہنماؤں کے رابطوں میں جلد اجلاس بلانے پر مشاورت ہوئی ہے، اور یہ اجلاس بلوچستان یا کے پی کے بجائے اسلام آباد یا لاہور میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ پورے ملک میں اسے واضح طور پر محسوس کیا جائے۔ اس دوران  فضل الرحمن نے مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کو پارٹی سے نکالنے کے لئے جمعرات کو اجلاس بلالیا ہے۔

ذرائع کےمطابق پارٹی میں بڑھتی بغاوت پر فضل الرحمن پریشان ہیں، اور انہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ ماضی میں ان کے قریب  رہنے والے کچھ  ناراض رہنما نیب کی جاری تحقیقات میں ان کے خلاف اہم شواہد فراہم کرسکتے ہیں۔ اس لئے ان کی کوشش ہے کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرکے دوسروں کو ڈرانے کی کوشش کریں۔

خیبر پختونخوا میں بغاوت

بلوچستان کے بعد جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا میں بھی قیادت کے خلاف آواز اٹھ گئی ہیں، سابق ارکان پارلیمنٹ مولانا شجاع الملک اور مولانا گل نصیب نے مولانا شیرانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سابق سینیٹر گل نصیب خان کا کہنا تھا کہ جمعیت میں اب ٹکٹ نظریے، کردار، صداقت کی بنیاد پر نہیں دیئے جاتے، بلکہ ٹکٹ دینے کےلیے دوسرا پیمانہ بنا دیا گیا ہے۔ اب پیسے والوں کو آگے کیا جارہا ہے، اور سرمائے والوں کو پارٹی  پر قابض کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مولانا شیرانی کی کھلی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ  وہ  پارٹی کے سینئر ترین ممبر ہیں،نظریاتی ورکرز کو دیوار سے لگایا گیا ہے۔

شجاع الملک نے کہا کہ جے یوآئی کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی میں خیانت ہوئی ہے، جے یو آئی کے لوگ سلیکٹڈ ہیں، نواز لیگ کے بیانیے پر شیرانی کو تحفظات تھے، پی ڈی ایم میں نیب کی وجہ سے سب جمع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.