جرمنی میں تارکین کے حامیوں کو ستانے والے پکڑے گئے

0

برلن: جرمنی میں تارکین وطن کے حامی جرمن شہریوں کو تنگ کرنے والا گروپ پکڑا گیا ہے، جو گزشتہ کئی برس سے ان کارروائیوں میں ملوث تھا، اور پولیس کو بھی پریشان کر رکھا تھا، برلن کے ضلع Neukölln میں 2016 اور 2018 کے درمیان ایسے 72 واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کے بارے میں تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ وہ دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، اور آگ لگانے کے واقعات میں ملوث ہیں، ان واقعات میں زیادہ تر ان افراد کی گاڑیوں کو جلایا گیا ، جو بائیں بازو یا رضاکار تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں، اور تارکین وطن کے حامی سمجھتے جاتے ہیں، برلن کے ضلع Neukölln میں 2016 اور 2018 کے درمیان ایسے 72 واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، تاہم ان کے نام جاری نہیں کئے گئے۔

دوسری جانب بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے جرمن سیاستدان فیرٹ کوکاک کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی بھی 2018 میں جلائی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ ان دو کی گرفتاری کے باوجود وہ خوفزدہ ہیں، خدشہ ہے کہ یہ رہا ہوجائیں گے، اور پھر ایسی کارروائیاں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.