کیا نوازشریف نے مستقل لندن رہنے کا فیصلہ کرلیا؟، جانئے

0

لندن: ن لیگ کے خود ساختہ جلاوطن قائد نوازشریف کی جانب سے برطانیہ میں طویل مدت قیام کا منصوبہ سامنے آگیا ہے، انہوں نے اس کے لئے برطانوی حکومت کو باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے، انہوں نے اس مقصد کے لئے وہاں سرمایہ کاری ویزے کی درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر ہارون رشید نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے برطانیہ میں طویل عرصہ کے لئے قیام کا منصوبہ بنا لیا ہے، اور انہوں نے اس مقصد کے لئے وہاں سرمایہ کاری ویزے کی درخواست دے دی ہے، برطانیہ میں سرمایہ کاری ویزا کے لئے کم از کم بھی 2 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرنی ہوتی ہے، سرمایہ کاری کے لئے فنڈز بھی باہر سے لانے ہوتے ہیں، جس کے بعد برطانوی حکومت 40 ماہ کا ویزا جاری کردیتی ہے، جس میں مزید 2 برس کی توسیع کا آپشن بھی کھلا ہوتا ہے، اور اس کے بعد برطانیہ میں مستقل قیام کے ڈاکومنٹ مل جاتے ہیں۔

نوازشریف کی اولاد ماسوائے مریم کے پہلے ہی لندن میں ہے، اور ان کے بیٹے برطانوی شہریت لے چکے ہیں، اسی طرح ان کے سمدھی اسحاق ڈار بھی بمعہ اہل وعیال برطانیہ میں مقیم ہے، جبکہ شہبازشریف کی فیملی بھی ماسوائے گرفتار حمزہ شہباز کے لندن میں ہی مستقل قیام پذیر ہوچکی ہے، جن میں ان کے داماد بھی شامل ہیں، ہارون رشید نے بتایا کہ نوازشریف کی طرف سے سرمایہ کاری ویزے کے لئے درخواست سے یہ پتہ چلتا ہےکہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، مریم نواز جلسوں میں ان کی جلد واپسی کے جو دعوے کرتی ہیں، وہ ان کے ایسے سیاسی بیان ہیں، جیسے انہوں نے کہا تھا کہ میری پاکستان میں تو کیا لندن میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، اور پھر پانامہ لیکس میں سب کچھ سامنے آگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.