ہنڈی کا کام کرنے والے پکڑے گئے

0

ڈی جی خان: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ڈیرہ غازی خان میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے  نے ڈی جی خان میں چھاپہ مار کر 2 ملزمان اکمل اور اس کے بیٹے نظر حسین کو گرفتار کرلیا، دونوں باپ بیٹا ہنڈی کا دھندا کرتے تھے، ان کی قبضے سے 63 لاکھ سے زائد درہم، 1500 سعودی ریال اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.