اٹلی میں بھی مہنگائی بڑھے گی

0

روم: اٹلی میں بھی 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے، یوٹیلیٹی بلز کی مد میں زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی، بجلی، گیس اور پانی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے اریرا نے قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں بجلی، گیس اور پانی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے Arera کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے، جبکہ گیس بل 5 فیصد سے زائد بڑھ جائیں گے، ادارے کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جبکہ گیس مہنگی ہونے کی ایک وجہ اس کا سردیوں میں استعمال بڑھنا بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.