کرونا پابندیوں کے خلاف یورپی ملک میں احتجاج

0

ویانا: بس بھائی بس، اس سے زیادہ لاک ڈاؤن برداشت نہیں، وزیراعظم صاحب ، یورپی ملک کے شہری لاک ڈاؤن سے تنگ  آکر مظاہرہ کرنے باہر نکل آئے، مظاہروں میں کرونا ایس او پیز کی بھی کھلی دھجیاں اڑائی گئیں، اور پولیس نے کچھ افراد کو پکڑ بھی لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک آسٹریا میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں، جن میں ایک 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، ان میں پولیس کے مطابق بڑی تعداد انتہاپسندوں کی تھی، مظاہروں کی وجہ سے آسٹریا میں حکام  تشویش کا شکار ہیں، اور انہوں نے اس کی حوصلہ شکنی کے لئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا میں اس وقت 24 جنوری تک لاک ڈاون نافذ ہے، تاہم  مظاہرین لاک ڈاون توڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ پولیس کے مطابق ان مظاہروں میں کرونا ایس او پیز کی بھی کھلی دھجیاں اڑائی گئیں، اور پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کرلی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران 50 کے قریب افراد نے ہٹلر کے آبائی گھر کے سامنے بھی تصاویر بنوائیں، ان میں سے  بہت سوں سے بازو پر بھی ہٹلر کی پارٹی کے نشان بنا رکھے تھے، اور اب ان سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریا کی وزارت داخلہ کے ترجمان ہیرالڈ سورس کا کہنا ہے کہ انتہا پسند  کرونا سے پیدا صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.