اٹلی کی کیش بیک اسکیم میں کب تک تو سیع کردی، طریقہ جانئیے

0

روم: اٹلی میں کارڈ کے ذریعہ خریداری پر کیش بیک بونس اسکیم کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، اسکیم کو بے پناہ کامیابی ملی ہے، اور اس کے تحت خریداری کرنے والوں کو 22 کروڑ یورو سے زائد رقم حکومت نے کیش بیک بونس کے طور پر واپس کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کےموقع پر دسمبر میں اعلان کی گئی کیش بیک بونس اسکیم کو بے پناہ کامیابی ملنے کے بعد اطالوی حکومت نے اس میں2 برس کی  توسیع کردی ہے،اب یہ اسکیم30 جون 2022 تک جاری رہے گی، اور ہر 6 ماہ بعدجون اور دسمبر کے مہینوں میں  اس کے تحت کیش بیک بونس کی ادائیگی  کی جائے گی۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد ٹیکس چوری روکنا ہے ، تاہم اس سے عوام کو بھی کیش بیک بونس کی صورت میں  بڑا فائدہ مل رہا ہے،کارڈز کے ذریعہ خریداری کرنےوالوں کو کیش بیک کے علاوہ انعامات اور لاٹری اسکیم کا بھی حصہ بنایا جارہا ہے،جس میں وہ 50 لاکھ یورو تک کی لاٹری جیت سکتے ہیں، اطالوی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر کے لئے اعلان کی گئی کیش بیک اسکیم میں 32 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا اور انہیں 22 کروڑ 26 لاکھ یورو کیش بیک کے طور پر ادا کئے گئے ہیں۔

اسکیم کیلئے اہلیت

اسکیم کا حصہ بننے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہوں، عمر 18 برس یا اس سے زائد ہو، بینک اکاوئنٹ رکھتے ہوں، اور خریداری کے لئے کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ، موبائل پیمنٹ کی ایپ یا PagoBancomat سے ادائیگی کریں۔

اس کے علاوہ آپ کو Io ایپ بھی انسٹال کرنی ہوگی، اور اس کے لئے آپ کے پاس اطالوی شناختی کارڈ یا الیکٹرانک آئی  ڈی جسے ایس پی آئی ڈی  بھی کہا جاتا ہے، وہ ہونا ضروری ہے،

کیش بیک لینے کا طریقہ

اس کے لئے آپ کو خریداری سے قبل Io ایپ پر رجسٹرڈ کرانا ہوگا، اس ایپ میں جا کر آپ کو Portafoglio سلیکٹ کرنا ہوگا، جس کے بعد Cashback میں جا کر اپنے بینک اکاوئنٹ کی تفصیل دینی  ہوگی ،جس میں آپ پیسے واپس لینا چاہتے ہیں، اسکیم میں شریک ہونے کے لئے 6ماہ میں کم ازکم 50  خریداریاں کارڈز کے ذریعہ ہونی چاہیں،خریداری میں کسی بار یا ریستوران پر کی گئی  چھوٹی  ادائیگی بھی شامل کی جاسکتی ہے،  اسی طرح پلمبر، الیکٹریشن و مکینک کو ادائیگی بھی اگر کارڈ سے کی جائے گی ، توہ وہ بھی اسکیم میں شامل ہوجائے گی، ان ادائیگیوں پر آپ کو 10 فیصد رقم واپس کی جائے گی، لیکن یہ 150 یورو سے زیادہ نہیں ہوگی، اسی طرح آن لائن خریداری بھی اسکیم کا حصہ نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.