پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی کے مشن پر مختلف ممالک کے دورے پر روانہ

0

کراچی: ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے، جہاز کے دورے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنا ہے،

پاک بحریہ کا جہاز سیلاب زدہ اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کی عوام کے لیے اشیائے خورد و نوش پر مشتمل امدادی سامان سے لیس ہے ۔ اس دورے کے دوران پی این ایس نَصر جبوتی، سوڈان اور نائجر میں امداد فراہم کرنے کے ساتھ ممباسا، کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔ پی این ایس نَصر کے دورے کا مقصد وزارت خارجہ اور حکومت کی (Engage Africa) پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.