پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جسٹس عظمت سعید کو اہم ذمہ داری مل گئی

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نوازشریف کی لندن جائیدادوں کی تحقیقات کرنے والی برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے معاملے پر  انکوائری کمیٹی بنادی ہے، جس کے سربراہ سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید کو بنایا گیا ہے،۔ کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس(ر) عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئٹ میں حکومتی فیصلے کا اعلان کیا۔ جسٹس عظمت سعید پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے بینچ میں شامل تھے، اس کے علاوہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف تاریخ ساز فیصلہ دیا تھا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس(ر) عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائیگا، جسٹس عظمت سعید شیخ نے سپریم کورٹ میں 7  برس سے زائد عرصہ تک خدمات انجام دی ہیں۔

پاناما ٹو؟

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پاناما ٹو بنے گا اور مریم نواز کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی، کراچی میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو مشورہ ہے کہ وہ اس کیس کو اچھی طرح پڑھ لیں یا پڑھوالیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں بھی کہا کہ معاملات ان کے گلے پڑنے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.