ائرپورٹ کو مسافر خانہ بنانے والا بالاخر پکڑا گیا

0

نیویارک: امریکہ میں مسافر نے ائرپورٹ کو مسافر خانہ بنالیا، اور کئی ہفتوں تک وہاں چھپا رہا، پکڑے جانے پر عجیب جواز پیش کردیا، جج نے ادیتیہ پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ کیا ہے، اور اسے پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ  ائرپورٹ کا قیام کے لئے رخ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے شکاگو ایئرپورٹ سے ایک بھارتی نژاد ادیتیہ سنگھ کو گرفتار کیا ہے، جو 3 ماہ سے زائد عرصے سے ائرپورٹ میں چھپا بیٹھا تھا، ادیتیہ امریکی ریاست کیلی فورنیا  کا رہائشی ہے، تاہم اس نے ڈیرہ شکاگو ائرپورٹ پر لگایا ہوا تھا۔ ائرپورٹ پر چھپنے کے لئے اس نے ایک ملازم کا بیج چوری کرکے  لگا رکھا تھا، تاکہ عملہ اسے ائرپورٹ کا ملازم ہی سمجھتا رہے، دوسری طرف وہ کھانا دوسرے مسافروں سے مانگ کر کھاتا رہا، پولیس نے ادیتیہ پر ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی  داخلے اور قیام کا  چارج لگایا ہے۔ ادیتیہ نے پولیس کے سامنے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرونا کے خوف سے ائرپورٹ پر چھپا ہوا تھا، پولیس نے مقامی امریکی عدالت میں ادیتیہ کو پیش کیا، جس پر جج نے ادیتیہ پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ کیا ہے، اور اسے پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ  ائرپورٹ کا قیام کے لئے رخ نہیں کرے گا۔

راز کیسے کھلا ؟

ادیتیہ سنگھ کو مسلسل ائرپورٹ پر دیکھنے والے امریکی ائرلائن کے 2 ملازمین کو اس پر شک گزرا، انہوں نے جب ادیتیہ سے  سوال جواب کئے تو اس نے اپنی جعلی شناخت بتاتے ہوئے ائرپورٹ کے ایک سینیئر افسر کا بیج دکھایا اور دعویٰ کیا کہ یہ بیج اس کا ہے، تاہم ائرلائن ملازمین  کو اس پر شک ہوگیا، انہوں نے معلومات لیں تو پتہ چلا کہ جو بیج ادیتیہ اپنا بتارہا ہے، وہ ائرپورٹ کے سینیئر افسر کا ہے، اور اس کی گمشدگی رپورٹ بھی درج ہے، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی، اور یوں ادیتیہ  گرفتار ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.