بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے تاریخی لال قلعے پر خالصتان تحریک کا پرچم لہرادیا

0

نئی دہلی: بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی پنجاب کے کسانوں نے راج دھانی دلی کے تاریخی لال قلعے پر خالصتان کا جھنڈا لہرادیا ہے، کسانوں کی ریلیوں کو روکنے کیلئے دہلی میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جس کے باوجود کسان لال قلعہ پہن گئے اور جھنڈا لہرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کئی دنوں سے احتجاج پر تھے اور دارالحکومت دہلی کے سرحدوں پر دھرنے دے رکھے تھے۔ تاہم آج بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے اور لال قلعے پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی پنجاب کے کسانوں کو روکنے کیلئے نئی دہلی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، اور مظاہرین کو روکنے کیئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تھیں، تاہم یہ تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں اور کسانوں کی ٹریکٹر ریلی لال قلعہ تک پہنچ گئی۔ مظاہرین شدید نعرے بازی کرتے ہوئے لال قلعہ کے گنبد پر چڑھ گئے اور خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔

اس موقع پر نئی دہلی میدان جنگ بنا رہا، پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جبکہ پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ دلی میں پولیس سے جھڑپ کے دوران ایک کسان ہلاک ہوگیا جبکہ کسان رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ کسان پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا جس کی شناخت نونیت کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.