میڈ ان پاکستان ویژن کی کامیابی، ملک میں تیار موبائل فون مارکیٹ میں آگئے

0

فیصل آباد: پاکستان کو صنعتی شعبے میں ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے، ملک میں پہلی بار موبائل فونز کی تیاری شروع ہوگئی ہے، اور پہلی کھیپ مارکیٹ میں آگئی ہے، ویوو کے علاوہ  نصف درجن دیگر کمپنیاں بھی موبائل فون کے پلانٹ لگارہی ہیں، اور جلد ہی ان کی بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں صنعتی عمل کو فروغ دینے کی پالیسی کا ایک اور مثبت نتیجہ سامنے آگیا ہے، اور پہلی بار ملک میں موبائل فونز کی تیاری شروع ہوگئی ہے، جس سے نہ صرف موبائل فون کی درامدات پر خرچ ہونے والا بھاری زرمبادلہ بچے گا، بلکہ فیکٹری میں سینکڑوں لوگوں کا روزگار بھی لگ گیا ہے، فیصل  اکنامک زون میں موبائل فون کا پہلا پلانٹ ’’ویوو‘‘ موبائل بنانے والی چینی کمپنی نے لگایا ہے، اور میڈان پاکستان موبائل کی پہلی کھیپ مارکیٹ میں سپلائی کردی گئی ہے۔

ویوو کے علاوہ نصف درجن دیگر کمپنیاں بھی موبائل فون کے پلانٹ لگارہی ہیں، اور جلد ہی ان کی طر ف سے بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد باہر سے فون منگوانے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.