جرمنی میں مشہور فٹبالر کی دوست کی اچانک موت

0

برلن: جرمنی میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ماڈل اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ہے، پولیس نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے، نوجوان ماڈل (کاسیا لین ہارڈٹ) Kasia Lenhardt کا حال ہی میں اپنے دوست اور مشہور فٹبالر (جیروم بواٹنگ) Jerome Boateng کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان ماڈل کا حال ہی میں مشہور فٹبالر دوست کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا، اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کئے تھے، تاہم اب پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کاسیا لین ہارڈٹ برلن میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کسی قسم کے تشدد یا جرم کے کوئی شواہد نہیں ملے، ادھر ان کے سابق  دوست اور فٹبالر جیروم بواٹنگ  جو اس وقت ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں میونخ کے     Bayern کلب کی طرف سے قطر میں میچ کھیلنے گئے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی سا بقہ دوست کی اچانک موت پر جرمنی واپسی کا فیصلہ کیا ہے، اور کلب انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازت دے دی ہے، ان دونوں کے درمیان گزشتہ ہفتے ہی علیحدگی ہوئی تھی، اور متوفی ماڈل جس فلیٹ میں رہ رہی تھیں، وہ بھی بواٹنگ کا ہی بتایا جاتا ہے۔

برطانوی اخبار میل کے مطابق ماڈل کاسیا لین ہارڈٹ اور فٹبالر کا ایک بچہ بھی  ہے، اور اس کی گزشتہ روز سالگرہ تھی، بچے کی سالگرہ والے دن ہی کاسیالین کی موت واقع ہوئی ہے، ان کی موت سے قبل ان کے ایک فیملی ممبر نے پولیس کو اطلاع دی، جس میں ماڈل کی حالت خراب ہونا بتایا گیا، واضح رہے کہ ایک ہفتے پہلے بریک اپ کے بعد ماڈل اور اس  کے فٹبالر دوست نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگائے تھے، اور فٹبالر بواٹنگ کا کہنا تھا کہ ان کی سابقہ دوست بہت زیادہ شراب نوشی کرتی ہے، اس کے علاوہ بلیک میلنگ کا بھی الزام  لگایا تھا، جس پر ماڈل نے بھی انہیں شیطان قرار دے کر جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.