اٹلی کی ’’فراری‘‘ کمپنی فلموں والی جادوئی کاریں حقیقت بنانے کیلئے تیار

0

روم: اٹلی سے تعلق رکھنے والی دنیا کی بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ’’فراری‘‘ کے سربراہ نے گاڑیاں چلانے والوں کو نئی خوشخبری سنادی، فلموں میں جو کچھ دیکھا تھا، وہ سچ ہونے میں اب زیادہ وقت نہیں رہ گیا، جلد ہی دنیا میں ایسی کاریں آجائیں گی، جن کے لئے سڑکوں اور پلوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشہور کار ساز کمپنی ’’فراری‘‘ کے صدر جان ایلکن نے خوشخبری سنائی ہے کہ فلموں میں دیکھی گئی کاریں حقیقت بن کر سامنے آنے کا وقت قریب آگیا ہے، اڑنے والی کاریں اب زیادہ دور نہیں، مستقبل قریب میں دنیا اڑنے والی کاروں کو چلانے کے لئے تیار رہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ دہائی میں کاروں کی صنعت نے بہت ترقی کی ہے، ایک طرف ماحولیاتی چیلنج تھا، تو دوسری جانب گاڑیوں کی ایندھن سے منتقلی کا معاملہ، لیکن آٹو موبائل صنعت نے تیزی سے منازل طے کی ہیں، اور اب اڑنے والی کاریں بھی زیادہ دور نہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.