پاسپورٹ کی فیس میں کمی

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ فیس میں کمی کردی ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستانی تارکین وطن کو سہولت دینے کیلئے پاسپورٹ فیس میں کمی کا عندیہ دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہوگا، نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ سال کیلئے 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے اور ارجنٹ کی پانچ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، پانچ سال کیلئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار 500 اور ارجنٹ کی 9 ہزار، پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار ہوگی۔ دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 4 ہزار 500 اور ارجنٹ کی 7 ہزار 5 سو مقرر کی گئی ہے، دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار مقرر کردی گئی ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.