اٹلی: اطالوی ریجن کا دوسرے ریجنز سے آنے والوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

0

روم: کرونا کی وجہ سے دنیا ایک دوسرے سے کٹ گئی ہے، پہلےملکوں نے دوسرے ملکوں کے شہریوں پر پابندیاں لگائیں، اور پھر معاملہ ملکوں کے اندر بھی شہریوں کی نقل وحرکت محدود کرنے پر آگیا، ایسا ہی کچھ اٹلی میں بھی ہوا ہے، اور وہاں ایک ریجن کے گورنر نے اس حوالے سے حکم جاری کردیا ہے۔

سردانیہ کے گورنر  کرسچئن  سولینس کا کہنا ہےکہ ان کے ریجن  نے فیصلہ کیا  ہے کہ  موسم گرما میں دوسرے ریجنز کےصرف ان شہریوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، جن کے پاس کرونا ویکسین  لگوانے کا ثبوت موجود ہوگا، یا پھر انہیں کرونا کا ٹیسٹ کراکے آنا ہوگا،سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سردانیہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے اقدامات کئےجائیں گے، اورریجن میں داخلے کے لئے اس شرط پر موسم گرما شروع ہونے سے پہلے  عمل کرانا شروع کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں حکومت بنتے ہی آزمائش کا شکار، لاک ڈاؤن پر ماہرین، سیاستدان آمنے سامنے

خیال رہے کہ اٹلی میں اب بھی یومیہ کرونا کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے اور اموات بھی روزانہ 300 سے زائد ہورہی ہیں ،جبکہ اب تک کرونا وائرس کے کل 27 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور94 ہزار سے زائد افراد اس وبا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.