جرمنی میں غیرملکی گروپوں کیخلاف ایکشن

0

برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پولیس نے غیر ملکی پس منظر رکھنے والے دو جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، اس دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، اس سے قبل دسمبر بھی گروپ کے 4 ارکان کو پکڑا گیا تھا۔

برلن پولیس کے مطابق یہ آپریشن جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ افراد کیخلاف کیا گیا ہے، اور اس کا تعلق برلن میں گزشتہ برس خزاں میں ہوئے دو گروپوں کے تصادم سے ہے، پولیس نے ان چھاپوں میں ابتدائی طور پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اسلحہ اور منشیات کی تلاش کے لئے چھاپے جاری ہیں، برلن اسٹیٹ پراسیکیوٹر نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ان چھاپوں کا تعلق نومبر میں عرب اور شیشانی پس منظر کے حامل گروپوں میں ہوئے تصادم سے بھی ہے، جرمن میڈیا کے مطابق عرب پس منظر کے حامل لوگوں کے ’’ریمو گروپ‘‘ کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے، جس پر حالیہ برسوں میں برلن اور ڈریسڈن میں ہوئی ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

دسمبر میں بھی ’’ریمو گروپ‘‘ کے 4 ارکان کو ڈریسڈن کے میوزیم میں چوری کے الزام میں  پکڑا گیا تھا، اس سے پہلے گروپ برلن کے میوزیم سے 100 کلو سونا چرانے میں بھی کارروائی کی زد میں آیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.