یورپ میں بغیر عملہ کے چلنے والا پہلا سپر اسٹور کھل گیا

0

برن: سپر مارکیٹ ہو، لوگ وہاں بڑی تعداد میں خریداری کرنے جاتے ہوں، لیکن مارکیٹ میں کوئی ملازم ڈیل کرنے والا نہ ہو، ایسا بظاہر ممکن نظر نہیں آتا، مگر ٹیکنالوجی نے جہاں اور بہت سی ناممکنات سمجھی جانے والی چیزیں ممکن بنادی ہیں، ایسے ہی اب یورپ میں بغیر عملے کے پہلی سپرمارکیٹ بھی کھل گئی ہے۔

یہ سپرمارکیٹ یورپ کے امیر ترین ملک سمجھے جانے والے سوئٹزرلینڈ میں کھولی گئی ہے، مائیگروس Migros سپر اسٹور چین نے اسے Grenchen ریجن میں کھولا ہے، اور یہ پہلا سپر اسٹور ہے، جہاں کوئی عملہ موجود نہیں، یہاں خریداری کے لئے صارفین کو پہلے ایک ایپ میں خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوتا ہے، پھر اپنی چیزوں کا انتخاب کریں، اور الیکٹرانک طریقے سے ادائیگی کے بعد آپ کے لئے سامان سمیت باہر جانے کے دروازے کھل جائیں گے، سپر اسٹور میں صارفین کے لئے 500 سے زائد مصنوعات رکھی گئی ہیں، کمپنی نے بغیر عملہ کے اسٹور کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اسٹور میں 24 گھنٹے کی سروس دستیاب ہوگی۔

تاہم دوسری جانب مختلف یونینوں نے فیصلے پر تنقید کی ہے، اور کہا ہے مائیگروس جیسی بڑی کمپنیوں کو جنہوں نے کرونا بحران کے دوران فائدہ اٹھایا ہے، مشینوں کے بجائے انسانی وسائل پر رقم خرچ کرنی چاہئے، عملہ کے بغیر سپراسٹور کے ذریعہ کمپنی نے اچھی ملازمتیں ختم کردی ہیں، جبکہ دوسری جانب پیکنگ اور شیلف بھرنے جیسے کاموں کیلئے ورکرز ہی استعمال کئے جائیں گے، جن کی تنخواہیں کم ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.