یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

0

اسلام آباد: باپ امیدوار، بیٹا خریدار، پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدار سابق وزیاعظم یوسف رضا گیلانی کیلئے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی موسیٰ پی ٹی آئی رکن سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنےآگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے۔ ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے تھے، ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون شہباز گل نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدتے ہوئے وڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا الیکشن لڑنے کا۔انہیں فوری طور پر انتخاب سے الگ ہو جانا چاہئیے۔ایسا چور خاندان جس میں بڑوں سے لے کر بچے تک چوری کرنے میں ماہرہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.