کرونا پر قابو پانے کیلئے اٹلی اہم کامیابی کے قریب

0

روم: برطانیہ کے بعد کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک اٹلی کو وبا پر قابو پانے کے لئے ایک اہم کامیابی ملی ہے، معاملہ آگے بڑھنے کی صورت میں اٹلی میں صورتحال زیادہ تیزی سے معمول پر لانے کی راہ ہموار ہونے کا راستہ کھل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا سے متاثرہ یورپی ممالک میں دوسرے نمبر پر موجود اٹلی میں وبا پر قابو پانے کے حوالے سے اہم کامیابی ملی ہے، اور  اطالوی کمپنی نے کرونا کی اپنی ویکسین تیار کرلی ہے، روم کے قریب واقع فرم Takis مونزا میں قائم بائیو ٹیکس کمپنی Rottapharm کے اشتراک سے یہ ویکسین تیار کی ہے، اور اس کے ٹرائل شروع کردئیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں مونزا کے San Gerardo اسپتال میں اطالوی ویکسین 80 رضاکاروں کو لگائی گئی ہے، ویکسین کے ٹرائل کے لئے مجموعی طور پر تین سینٹر بنائے گئے ہیں، باقی دو سینٹر ناپولی اور روم کے دو اسپتالوں میں بنائے گئے ہیں۔

اطالوی حکام پرامید ہیں کہ ویکسین کے ٹرائل کامیاب ہونے کی صورت میں ان کا دوسرے ملکوں کی ویکسینز پر انحصار کم ہوجائے گا، اور زیادہ تیزی سے ویکسین لگائی جاسکے گی، جس سے وبا پر قابو پانے اور صورتحال کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.