لاہور میں منشا بم کیخلاف انتظامیہ کا بڑا آپریشن

0

لاہور: لاہور میں انتظامیہ نے ن لیگ سے وابستہ قبضہ گروپ منشا بم کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی   اراضی واگزار کرالی گئی ہے، آپریشن رات کے وقت کیا گیا، تاکہ قبضہ گروپ امن وامان کا مسئلہ نہ ہو، جبکہ قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے، اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے منشا کھوکھر عرف منشا بم سے 34 کنال قیمتی زمین کا قبضہ چھڑا لیا ہے، یہ آپریشن رات کے وقت کیا گیا، تاکہ قبضہ گروپ امن وامان کا مسئلہ پیدا نہ کرسکے، منشا بم نے جوہر ٹاؤن کے قریب پی آئی اے روڈ پر ڈی ٹو بلاک میں اس زمین پر قبضہ کر رکھا تھا، ایل ڈی اے کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کی گئی زمین پر منشا بم کی طرف سے قائم کی گئی تعمیرات گرادیں، قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے،

اس سے پہلے سپریم کورٹ کے حکم پر اکتوبر2018 میں بھی انتظامیہ نے منشا بم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے روڈ پر سرکاری اراضی سے قبضہ چھڑایا تھا، بعدازاں ایل ڈی اے نے چھڑائی گئی اراضی پر شجرکاری کردی تھی، جبکہ وہاں کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا، لیکن موقع ملنے پر منشا بم نے دوبارہ اس زمین پر قبضہ کرنا شروع کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.