جرمنی میں ماہرین نے کیا سفارش کردی؟

0

برلن: جرمنی میں اگرچہ نومبر سے لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے باوجود کرونا کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، اور ملکی صحت کے نظام پر دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد طبی ماہرین نے حکومت کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں اور اکثر شعبے بند ہیں، تاہم چند ہفتے قبل صورتحال میں کچھ بہتری کے آثار آنے پر ہئیر ڈریسرز سمیت کچھ شعبوں کے لئے نرمی کی گئی تھی، لیکن اب صورتحال پھر سے خراب ہوتی جارہی ہے، اتوار کو بھی جرمنی میں مزید 13 ہزار 651 مریض سامنے آئے، جبکہ 64 اموات ہوئیں، جس کے بعد جرمنی میں کرونا سے مجموعی اموات 76 ہزار468 تک پہنچ گئیں، جرمن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرونا سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔ جس سے آئی سی یو سمیت اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، ایسے میں اسپتالوں کے نظام کو  بچانے کے لیے سخت لاک ڈاؤن ضروری ہوگیا ہے۔

جرمنی میں وبائی امراض سے متعلق قومی ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ لوتھر ویلے نے بتایا ہے کہ ملک میں انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے، ایسے میں عوام کو چاہیئے کہ وہ بالخصوص ایسٹر کی چھٹیوں کے دوران سماجی سرگرمیوں  سے گریز کریں، ایمرجنسی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹروں کی جرمن تنظیم کے سربراہ کرسٹین نیڈیس نے بھی حکومت کو تجویز دی ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بجائے اس وقت سختی کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.