اٹلی میں جج ’’گوسلو‘‘ مہم پر چلے گئے، حکومت سے دلچسپ اختلاف

0

روم: اٹلی میں جہاں پہلے اکثر یورپی ملکوں کے مقابلے میں عدالتوں میں فیصلے بہت تاخیر سے ہونے کی شکایت عام ہے، اور موجودہ حکومت نے جلد انصاف کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، تاہم ججوں اور حکومت میں اختلافات کے باعث کیس مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں عوام کو پہلے ہی عدالتی فیصلوں میں تاخیر کی شکایات رہتی ہے، تاہم اب اس میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اٹلی میں وزیراعظم ماریو دراغی کی حکومت اور ججوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، اور یہ اختلافات بھی بڑے دلچسپ معاملے پر شروع ہوئے ہیں، خیال رہے کہ حکومت نے اساتذہ اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ترجیحی بنیاد پر کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر رکھا ہے، جبکہ ججوں کو باقی عوام کے ساتھ رکھا ہے، جنہیں عمر کے حساب سے ویکسین لگائی جارہی ہے، تاہم ججوں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی ترجیح میں رکھ کر ویکسین لگائی جائے۔

اطالوی مجسٹریٹس کی یونین ’’اے این ایم‘‘ نے کرونا ویکسین میں ترجیحی سلوک نہ ملنے پر اپنے ارکان سے کہا ہے کہ وہ ’’گو سلو‘‘ کے موڈ میں چلے جائیں، یعنی کام سست کردیں، اور تمام غیر ارجنٹ کیسز کی سماعت بند کردیں، اور صرف اہم کیس سنیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.