رمضان میں عمرہ اور مسجد نبوی جانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟، سعودی حکومت نے بتادیا

0

ریاض: سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں عمرہ اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادت کے لئے ایس اوپیز اور طریقہ کار جاری کردیا ہے، دونوں مقدس مقامات پر رمضان میں عبادت کے لئے پرمٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، عمرہ، نمازوں اور زیارت حرمین شریفین کی بکنگ ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہوگی

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں عمرہ اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے پرمٹ جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، یہ پرمٹ صرف ان افراد کو جاری کئے جائیں گے، جنہوں نے کرونا کی ویکسین لگوالی ہے، یا پھر وہ کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت مند ہوچکے ہیں، اور ان میں قوت مدافعت پیدا ہوچکی ہے، عمرہ اور حرمین شریفین میں نماز و تراویح کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہوگا کہ انھوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں، یا پھر پہلی خوراک لگوائے دو ہفتوں کی مدت گزر چکی ہو۔

رمضان کے دوران عمرہ، نمازوں اور زیارت حرمین شریفین کی بکنگ ’’اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ اپیلی کیشنز کے ذریعے ہوگی، یہ طریقہ کار مسجد نبوی کے لئے بھی لاگو ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اعتکاف اور اجتماعی افطار پارٹیوں پر  پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.