تحریک کشمیر اٹلی کا ماتیو سالوینی کی کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے کے اعلان کا خیر مقدم

0

بلوونیا: تحریک کشمیر اٹلی کے سینئر نائب صدر چوہدری بابر وڑائچ نے لیگا نارد کے رہنما ماتیو سالوینی کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھانے کا وعدہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کشمیر اٹلی کی جدوجہد کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ حساس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری بابر وڑائچ نے اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کشمیر اٹلی اور حکومت پاکستان نے جس طرح گذشتہ چند سالوں میں مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے وہ قابل قدر ہے۔ تحریک کشمیر اٹلی اپنی جدوجہد کو کشمیریوں کی آزادی تک جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اطالوی سیاسی رہنما ماتیو سالوینی کی جانب سے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کا وعدہ کرنا تحریک کشمیر اٹلی و کمیونٹی کی بڑی کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگا نارد کی اسوقت یورپی پارلیمنٹ میں اکثریت موجود ہے اور ہمیں امید ہے کہ سالوینی ضرور اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کشمیریوں کی آواز کو یورپی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔ تحریک کشمیر اٹلی کے نائب صدر چوہدری بابر وڑائچ نے پاکستانی سفارتی مشن کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ تحریک کشمیر یورپ بھر میں اپنے مظلوم اور نہتے کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلد۔کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.