ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر دبئی میں فراڈ، حکام نے تحقیقات شروع کردیں

0

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے والے جعلساز سرگرم ہوگئے، کئی افراد لالچ میں زندگی کی جمع پونچی سے محروم ہوگئے، لوگوں کو گھیرنے کے لئے یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ یہ ڈیجیٹل کرنسی Arabian Chain Technology (عربین چین ٹیکنالوجی ) کمپنی نے متعارف کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کرپٹو کرنسی کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، فراڈیوں نے ’’دبئی کوئن‘‘ کے نام سے ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ لوگوں سے فراڈ کیا ہے، اس کے لئے dub-pay.com/en کے نام سے ویب سائٹ بھی بنائی گئی، جس پر عربین چین ٹیکنالوجی نے تردید بھی جاری کی کہ ان کا ’’دبئی کوئن ‘‘ ڈیجیٹل کرنسی یا اس ویب سائٹ سے کوئی تعلق نہیں ، اور لوگ محتاط رہیں، Arabian Bourse کے چیف ایگزیکٹو ارشد خان نے بھی سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورچوئل اثاثوں میں سرمایہ لگانے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کریں۔

جمع پونجی لٹ گئی

دبئی میں مقیم غیرملکی Aristel batol بھی اس فراڈ کا نشانہ بنے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 15 ہزار ریال ’’دبئی کوئن‘‘ میں لگائے تھے، انہوں نے’’خلیج ٹائمز ‘‘ کو بتایا کہ یہ ڈیجیٹل کرنسی دوست کے ذریعہ لی تھی، لیکن اب یہ سب ختم ہوگیا ہے، میری نوکری بھی جاتی رہی ہے، دوسری طرف دبئی الیکڑانک سیکورٹی سینٹر نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ’’دبئی کوئن‘‘ ڈیجیٹل کرنسی منظور شدہ نہیں ہے، اور اس کرنسی کو تشہیر کرنے والی ویب سائٹ بھی غیر لائسنس شدہ ہے، لوگوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ وہ اس ویب سائٹ کے ذریعہ اپنے پاس ورڈز سمیت اہم ذاتی معلومات سے محروم کئے جاسکتے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.