مسافروں کیلئے شیشے کے محل نما طیارے

0

لندن: دنیا میں اگلے دو تین برسوں کے دوران نئے، جدید اور بہت بڑے طیارے آنے والے ہیں، جن میں سفر کرنے والے کو یوں لگے گا کہ وہ کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں بیٹھا ہوا ہے، جی ہاں دنیا کے سب سے بڑے طیارے کے اندرونی حصے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

جس کی بیرونی باڈی شیشے کی ہوگی، کشادہ کرسیاں، بڑے ٹیبل اور وہ سب کچھ جس کا ابھی فضائی سفر کرنے والے تصور بھی نہیں کرسکتے ، لیکن یہ سب اب حقیقت بننے کے بہت قریب ہے، برطانوی اخبار میل کے مطابق ’’ائرلینڈر 10‘‘ نامی طیارہ موجودہ طیاروں کے مقابلے میں دگنا بڑا ہوگا، اور آسائشوں سے بھرپور ہوگا، اس طیارے کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں، ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹائلش اور گھومنے والی کرسیاں لگی ہوئی ہیں، درمیان میں بہت کشادہ جگہ چھوڑی گئی ہے، اور سب سے اہم یہ کہ اس کی کھڑکیاں و بیرونی باڈی شیشے کی ہوگی، جہاں سے آپ کو فضا اور نیچے کا جہاں صاف نظر آئے گا۔

محل نما یہ جدید طیارہ 2025 تک مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے، اور ابتدا میں اسے500 کلومیٹر تک کے چھوٹے روٹس پر چلایا جائےگا، اس کی لمبائی 300 فٹ ہوگی ، یہ ماحول دوست بھی ہوگا، جبکہ 2030 تک اس طیارے کو مکمل الیکٹرک پر منتقل کردیا جائے گا۔

جہاز میں بیٹھے آپ زمین کے نظارے بھی کرسکتے ہیں

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.