چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت پر اہم فیصلہ

0

برسلز: یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، یورپی یونین کا کہنا ہے یورپین میڈیسن ایجنسی کی جانب سے جن 4 کرونا ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے، وہی ویکسین لگوانے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت ملے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق بھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے افراد یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکیں گے، اور صرف یورپی ڈرگز ریگولیٹری اتھارٹی (یورپین میڈیسن ایجنسی) کی جانب سے منظور کی گئی ویکسین لگوانے والوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی دنیا کے افراد کیلئے راستے کھولنے کو یورپی یونین تیار

خیال رہے کہ اب تک  یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت ملے گی، ان افراد کو یورپی ممالک میں بلا روک ٹوک داخل ہونے کی اجازت ہوگی، اور انہیں کوویڈ 19 کے ٹیسٹ یا 14 دن کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یورپی یونین کی مصدقہ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا، فائزر، جانسن اینڈجانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.