اٹلی میں تارکین وطن کیلئے کام کرنے والی تنظیم کا مہاجرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

0

روم: اٹلی کے ایک شہر میں تارکین وطن کی صورت حال پر مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے تشویش کا اظہار کردیا، استحصال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم انٹر سوس (Intersos ) نے روم میں بڑی تعداد میں کم عمر بے گھر تارکین کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں اطالوی دارالحکومت میں کم عمر ٹرانزٹ تارکین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جن کے پاس رہائش کے لئے بھی کوئی ٹھکانہ موجود نہیں۔ یہ بے گھر کم عمر تارکین جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ استحصال کے خطرے سے دوچار ہیں۔ یہ تارکین حکومتی ریسیپشن سینٹرز کے نظام سے باہر ہیں۔ اور کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔ ایسے میں ان کے غلط ہاتھوں میں جانے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے ساتھ مل کر ان کم عمر تارکین کو تلاش کرکے ان کی مدد کے لئے کام کررہی ہے۔ ان میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ بیشتر تارکین کا تعلق ایتھوپیا کے جنگ زدہ علاقے Tigray اور سوڈان سے ہے اور یہ جنگ سے بچ کر وہاں سے فرار ہوئے ہیں۔ انہیں پناہ کی تلاش ہے۔ تنظیم نے اطالوی حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ان تارکین کے لئے ریسیپشن سینٹرز کا نظام متحرک کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.