سام سنگ کے بعدایک اور بڑی کمپنی نے پاکستان میں موبائل بنانے کا کارخانہ لگانے کا اعلان کردیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگانے کے لئے حکومت کی پالیسی اور سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کا عمل رنگ لانے لگا، سام سنگ کے بعدموبائل فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی نے بھی پاکستان میں موبائل بنانے کا کارخانہ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب ایک کمپنی نے پاکستان سے موبائل فون دوسرے ملکوں میں برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے ملک کو زرمبادلہ اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون کمپنی Xiaomi (شاومی) نے پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو آئندہ تین سے چار ماہ میں قائم کردیا جائے گا۔ شاومی گزشتہ برس امریکی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ کر سام سنگ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی موبائل  فون بنانے والی کمپنی بن گئی ہے۔ اور اس کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 17 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی فرم Canalys کے مطابق چینی کمپنی کی افزائش اسی طرح جاری رہی تو وہ سام سنگ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

ژیامی سے قبل پاکستان میں چینی کمپنی Realme نے لاہور میں پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا، Tecno, Gfive اور Infinix سمیت کئی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں پلانٹ لگا چکی ہیں۔ جبکہ کورین کمپنی سام سنگ نے بھی لکی گروپ کے اشتراک سے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.