یو اے ای نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے واپسی کیلئے شرائط نرم کردیں

0

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے واپسی کیلئے شرائط نرم کردی ہیں، اب پاکستانی مسافروں کو کرونا ویکسینیشن کے بغیر دبئی میں داخلے کی اجازت ہوگی، دوسری جانب کراچی سے شارجہ جانے والے پی آئی اے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ساتھ شارجہ آمد کی خصوصی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی ائرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائیجیریا اور یوگینڈا کیلئے پابندیاں نرم کردی ہیں، ان ممالک سے آنے والے یو اے ای کے رہائشی اور ویزا ہولڈرز مسافروں کیلئے کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے، تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے یو اے ای کی ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور فارن افیئرز سے اجازت حاصل کرنا ہوگی، مسافروں کیلئے 48 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کروانے کی شرط برقرار رہے گی۔

دوسری جانب کراچی سے شارجہ جانے والے پی آئی اے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ساتھ شارجہ آمد کی خصوصی اجازت حاصل کرلی گئی ہے، مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے لئے کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے ٹکٹ دفتر میں لیبارٹری کا قیام کردیا گیا ہے، نجی لیبارٹری کے کئے گئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ رپورٹ پر مسافر پی آئی اے کی پرواز سے رات ڈھائی بجے شارجہ روانہ ہوں گے، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، شارجہ کے لیے ریپیڈ ٹیسٹ کی فیس فی مسافر 2 ہزار پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے، پی آئی اے کی درخواست پر ائر لائن کے ٹکٹ دفتر میں لیب کی اجازت دی گئی ہے، دبئی اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے لئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.