سعودی عرب نے ویزوں میں توسیع کردی، دبئی کیلئے کرونا ٹیسٹ کی شرط نرم

0

دبئی: سعودی عرب نے کرونا پابندیوں کی وجہ سے اپنے ملکوں میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کے ویزوں میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے جبکہ دبئی نے کرونا ریپڈ ٹیسٹ کےحوالے سے کچھ رعائت کا اعلان کیا ہے، دبئی کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت 6 ممالک کے شہریوں کے لئے دبئی کے سفر پر ریپڈ کرونا ٹیسٹ کی شرط کچھ نرم کی گئی ہے، اس سے پہلے مسافروں کے لئے ضروری تھا کہ ان کا ریپڈ ٹیسٹ پرواز سے 4 گھنٹے پہلے کیا گیا ہو، تاہم اب اس میں دو گھنٹے کی رعائت دے کر 6 گھنٹے پہلے تک ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی ہے، یہ ٹیسٹ ائرپورٹس پر ہی کرانا ہوتا ہے، دبئی کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے ہدایات نامہ جاری کردیا ہے، پاکستان اور بھارت کے علاوہ دیگر 4 ممالک میں سری لنکا، نیپال، نائیجیریااور یوگنڈا شامل ہیں۔

سعودی ویزے میں توسیع

سعودی عرب نے کرونا پابندیوں کے باعث اپنے ممالک میں پھنسے ہوئے تارکین کے لئے ایک بار پھر ویزوں کی مد ت میں ازخود توسیع کااعلان کیا ہے، نئے حکم نامہ کے تحت تمام تارکین کے ویزوں کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے، یعنی اب سعودی اقامہ اور ویزا رکھنے والے تارکین وطن اور مسافر 30 ستمبر تک سعودیہ واپس جاسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.