یو اے ای کا ویزا ختم ہونے سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، واپسی کا راستہ کھل گیا

0

دبئی: دبئی سمیت متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت اور مزید 4 ممالک کے ان شہریوں کے لئے واپسی کے پیکج کا اعلان کردیا ہے، جو سفری پابندیوں کی وجہ سے بروقت واپس نہیں پہنچ سکے، اور ان کے ویزے ختم ہوگئے ہیں، ویزوں میں خود کار توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس طرح ان ہزاروں افراد کی ملازمتیں بچ جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سفری پابندیوں کی وجہ سے پاکستان، بھارت، سری لنکا ، نیپال،نائیجیریا اور یوگنڈا میں چھٹی پر گئے ہوئے ہزاروں تارکین وطن اپنے آبائی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، اور ان میں سے ہزاروں کے ویزوں کی میعاد بھی اس دوران ختم ہوگئی ہے، جس سے ان کے روزگار کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا، تاہم اب متحدہ عرب امارات اور اس کی ریاست دبئی دونوں نے ویزہ ختم ہونے والے ورکرز کیلئے واپسی کا راستہ فراہم کردیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے وہ ویزا ختم ہونے کے باوجود واپس اپنی ملازمتوں پر آسکیں گے۔ دبئی کے ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنر افئیر (جی ڈی آر ایف اے) کا کہنا ہے کہ ان غیرملکی ورکرز کو واپسی کی اجازت ہوگی، جو یواے ای سے باہر ہیں۔

واپسی کی شرائط اور طریقہ

ان غیرملکی ورکرز کو واپسی کی اجازت ہوگی، جو یواے ای سے باہر ہیں، اور ان کے ویزے 20 اپریل سے 8 نومبر 2021 کے درمیان ختم ہوئے ہیں، یا ہورہے ہیں، اس کے علاوہ واپسی کے لئے یہ بھی ضروری ہوگا کہ ان کے اسپانسر نے اس دوران ان کا ویزا ختم نہ کرایا ہو، اگر کسی ورکر کی کمپنی یا مالک نے اس کا ویزا کینسل کرانے کی درخواست دے دی ہو تو وہ واپسی کا اہل نہیں ہوگا، باقی تمام ورکرز ویزا ختم ہونے کے باوجود 9 نومبر تک دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں واپس آسکیں گے، مذکورہ ورکرز جب یو اے ای میں داخل ہوں گے، تو انہیں نیا اقامہ و ویزا کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.