اٹلی نے پاکستان کو مطلوب بڑا ملزم پکڑ لیا

0

اسلام آباد: اٹلی نے پاکستان میں اربوں روپے کی کرپشن میں مطلوب ملزم کو پکڑ لیا ہے، ملزم کی حوالگی کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے شروع ہوگئے ہیں، ملزم کے وارنٹ پاکستان نے انٹرپول کے ذریعہ جاری کروا رکھے تھے، جس پر اسے اٹلی کی پولیس نے پکڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب ملزم فرحان جونیجو کو اٹلی میں مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فرحان جونیجو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا ڈائریکٹر تھا، اور اس دوران اس پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ایک درجن سے زائد کیس درج کئے گئے، کئی مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی شریک ملزم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دو پاکستانیوں کی گرفتاری کے لئے اٹلی نے انٹرپول سے مدد مانگ لی  

ملزم کے خلاف ایف آئی اے کرچی میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 23/2013 بھی درج ہے، اور اس کے ریڈ وارنٹ کے لئے پاکستان نے انٹرپول کو درخواست دی تھی، جس پر ملزم کو اٹلی کی پولیس نے پکڑا ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ وہ ملزم کی اٹلی سےحوالگی کے لئے انٹرپول اور اطالوی حکام سے رابطہ کررہے ہیں، اور ملزم پر عائد چارج شیٹ کو اطالوی زبان میں ترجمہ کرکے بھیجا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.