یورپی پاکستانیوں کی پرویز اقبال لوسر کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

0

لاہور: یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم کے سربراہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بالخصوص زمینوں پر قبضے چھڑانے کے لئے حکومتی اقدامات پر بات کی گئی، وزیراعلی پنجاب نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے وفد نے چئیرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کی قیادت میں لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، اس موقع پر یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر بات چیت کی گئی، وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور زمینوں سے قبضے چھڑانے کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا، اور اس ضمن میں مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیر پورٹ پر اٹلی کے صحافی کا منی اسٹینگ آپریشن، امیگریشن عملہ بے نقاب

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بہت اہمیت دیتی ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لئے الگ سے سیل بھی بنایا گیا ہے، جہاں وہ اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.