شہریوں میں جوئے کی لت سے یورپی ملک پریشان، روکنے کیلئے کیا منصوبہ بنالیا؟

0

میڈرڈ: یورپی یونین کے اہم رکن ملک اسپین اپنے شہریوں میں جوئے کی بڑھتی ہوئی لت سے پریشان ہوگیا ہے، جس کو روکنے کیلئے اب اس نے آن لائن جوئے کی حدود مقرر کرنے کے لئے قانون بنانے کی تیاری شروع کردی، زیادہ جوا کھیلنے والوں کے لئے خصوصی مارکنگ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے نوجوان جوا کھیلنے کے معاملے میں یورپی ممالک میں سب سے آگے نکل گئے ہیں ، شہریوں میں جوئے کی بڑھتی ہوئے لت سے اب حکومت بھی پریشان ہونے لگی ہے، کیوں کہ آن لائن جوا کھیلتے ہوئے شہری کریڈٹ کارڈ بھی استعمال کرتے ہیں ، اور یوں ان پر قرضے کا بوجھ بھی بڑھتا جاتا ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب اسپین کی حکومت آن لائن جوئے پر وقت اور رقم کی حد مقرر کرنے کا قانون بنانے کی تیاری کررہی ہے، جس کا آغاز گیم کے آغاز پر ہی کرنا ہوگا، جوئے سے متعلق معاملات دیکھنے والے ہسپانوی ادارے نے اس حوالے سے ڈگری کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جسے اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں منظور کیا جاسکتا ہے،

کیا پابندی لگانے کا ارادہ ہے؟

نئے مجوزہ رولز کے تحت جوئے والی آن لائن گیمز مثلاً بلیک جیک، بنگو، رولٹی، ورچوئل فروٹ مشین اور بیک کیرٹ وغیرہ کھیلنے سے پہلے متعلقہ شخص کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ کتنی دیر یہ کھیلنا چاہتا ہے، اور کتنی رقم لگانا چاہتا ہے، ان میں سے جو حد بھی پہلے ختم ہوگی، جوئے کا سیشن ختم ہوجایا کرےگا۔ا گر یہ قانون منظور ہوجاتا ہے۔

تو اگرچہ ہسپانوی شہریوں کو نئے سرے سے دوسرا سیشن شروع کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد جوا کھیلنے والوں کو بریک دینا ہے، تاکہ وہ سوچ سکیں کہ کتنا وہ ہار چکے ہیں، اور پھر نیا فیصلہ لیں۔

رقم کی حد

اس کے ساتھ نئے قانون کی منظوری کی صورت میں یومیہ اور ہفتہ وار رقم کی حد بھی مقرر کی جائے گی، اور اس سے زیادہ آن لائن جوا نہیں کھیلا جاسکے گا، جوا کھیلنے کی یومیہ حد 600 اور ہفتہ وار 1500 یورو مقرر کرنے کی تجویز ہے، ایسے شہری جو روزانہ 300 یورو کا جوا بھی کھیلیں گے، انہیں بھی ’’سیریس گیمبلرز‘‘ کے طور پر مارک کیا جائے گا، اور ان جواریوں کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ جوا کھیلنے کی سہولت نہیں دی جائے گی، تاکہ قرضے کا بوجھ ان پر نہ بڑھے۔

واضح رہے کہ جوئے کی لت میں مبتلا ہسپانوی شہریوں کی بحالی کی فیڈریشن نے 2019 کی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسپین میں 14 سے 21 برس کی عمر میں جوا کھیلنے والوں کی تعدا د یورپی یونین میں سب سے زیادہ ہے، کرونا کی وبا کے دوران گزشتہ برس اس میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، اور کھلاڑیوں کی جوئے پر اوسط رقم533 یورو تک پہنچ گئی ہے، جو چار برس قبل 312 یور و پر تھی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.