اٹلی میں 2 تارکین گروپوں میں تصادم، متعدد زخمی، پولیس کا آپریشن

0

روم: اٹلی کے شہر میں تارکین وطن کےدو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوگیا، لڑائی میں گولیاں، چاقواور آہنی راڈز سے ایک دوسرے پر حملے کئے گئے ہیں، جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے، ایک کی حالت خراب بتائی جارہی ہے، اطالوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ گرفتاریاں کی ہیں، جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر Trieste میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک بار کے باہر شروع ہونے والی لڑائی بعد میں دو ملکوں سے تعلق رکھنےوالے تارکین کے گروپوں میں تصادم میں بدل گئی، اطالوی نشریاتی ادارے آر اے آئی اور خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس لڑائی کا آغاز اطالوی شہر کے ایک بار کے باہر دو ملکوں البانیہ اور کوسوو سے تعلق رکھنے والے تارکین کے درمیان ہوا، جو بعد میں پھیل گیا، اور تارکین کے دونوں گروپوں نے اپنے حامیوں کو وہاں کال کرکے بلالیا، جو گاڑیوں پر بار کے باہر پہنچتے رہے، عینی شاہدین کے مطابق ہفتہ کی صبح 8 بجے کے قریب تارکین کے دونوں گروپوں کے درمیان یہ خوفناک تصادم ہوا، جس میں گولیاں بھی چل گئیں، جبکہ چاقواور آہنی راڈز کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا، اس کے ساتھ بار کی کرسیاں، اور میز بھی ایک دوسرے پر مارے گئے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق دونوں گروپوں میں لڑائی 10 منٹ سے زائد جاری ہی ، جس میں گولیاں بھی چلتی رہیں۔ اس تصادم میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کو سینے میں گولی لگی ہے، اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور شہر کا مرکزی روڈ بند ہوگیا، پولیس نے اس لڑائی میں ملوث افراد کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو گولیاں چلانے میں ملوث بتائے گئے ہیں، جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے، گرفتار دونوں ملزمان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شہر سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، اور انہیں موٹروے پر پکڑا گیا ہے۔

 

Italy | Several injured in a shooting in Trieste - Paudal
Trieste شہر کے سینٹر میں واقع بار کے باہر پولیس موجود
Leave A Reply

Your email address will not be published.