پاکستانی نجی ائرلائن نے کرایہ ناقابل یقین حد تک کم کردیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں نئی سستی جناح ائرلائن تو ابھی لانچ نہیں ہوئی ، لیکن پہلے سے موجود نجی ائرلائن نے اندرون ملک سفر کے کرائے اتنے کم کردئیے ہیں، کہ بس اور ٹرین کے کرائے بھی اس سے زیادہ ہیں، لوگوں کے لئے فضائی سفر ناقابل یقین حد تک سستا ہوگیا ہے.

جی ہاں، ہم بات کررہے ہیں، نجی ائرلائن ائر بلیوکی، جس نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کےدرمیان سفر کا کرایہ ناقابل یقین حد تک کم کرکے 4 ہزار 847 روپے تک کردیا ہے، جو بسوں اور ٹرین کے کرائے سے بھی بہت کم ہے، اسلام آبا د سے کراچی بس اور اے سی ٹرین کا کرایہ ساڑھے 5 ہزار تک ہے، واضح رہے کہ قومی ائر لائن نے بھی آج کل کرایہ 6 ہزار سے کم رکھا ہوا ہے، لیکن ائربلیو نے اس سے بھی سستے ٹکٹ دینے شروع کردئیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.