جائیداد چھڑانے کی کوشش کیوں کی، پنجاب میں اوورسیز خاتون پر سیاسی رہنما کا حملہ

0

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے یورپ سے گئی ہوئی اوورسیز پاکستانی خاتون کے گھر پر حملہ کردیا، خواتین حملہ میں زخمی، سیاسی رہنما خاتون کی جانب سے اپنی جائیداد سے قبضہ چھڑانے کی کوشش پر مشتعل تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ن لیگ کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے اپنے پالے ہوئے چندغنڈوں کے ساتھ برطانیہ سے گئی ہوئی خاتون عالیہ جیلانی کے گھر پر حملہ کردیا، منور اقبال نے عالیہ جیلانی کی جائیداد پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے، اور وہ قبضہ گروپ کی حیثیت سے مشہور ہے، عالیہ جیلانی اب اپنی جائیداد چھڑانے کیلئے جدوجہد کررہی تھیں، انہوں نے علاقے کے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف سے بھی درخواست کی تھی، تاہم انہیں وہ مدد تو نہ ملی لیکن میاں منور اقبال نے ان کے گھر پر غنڈوں کے ساتھ حملہ کردیا، تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر نمبر 21/981 میں برطانیہ سے آئی ہوئی عالیہ جیلانی نے بتایا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں، اور 23 برس سے لندن میں مقیم ہیں، وہ گزشتہ 10 ماہ سے جائیداد کے سلسلے میں شیخوپورہ آئی ہوئی ہیں، جہاں وہ سسرالی گھر گلی زرگراں نزدمدرسہ النبات شیخوپورہ میں مقیم ہیں، انہوں نے بتایا کہ 29 اگست کی رات ساڑھے 10 بجے ن لیگ سٹی کے صدر میاں منور اقبال نے میرے گھر پر 30 سے زائد غنڈوں کے ہمراہ حملہ کیا، غنڈوں کے ہمراہ دروازے توڑ کر داخل ہوئے، اور گھر میں موجود خواتین پر تشدد کرتے ہوئے ان کے کپڑے پھاڑ دئیے، میرے منہ پر بھی تھپڑ اور مکے مارے، اور میری کزنز کو اٹھا کر لے جانے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی، اس سے پہلے میاں منور اقبال میری کزن جنت شفیق کو بھی اٹھا کرلے گیا تھا، اور بیوی سے مل کر اسے قیدرکھا، اور اس کی ویڈیو بناکر ہمیں ڈراتا رہا۔

برطانوی شہری عالیہ جیلانی نے بتایا کہ منور اقبال اور اس کے ساتھی گھر سے 10 لاکھ نقد اور 40 تولہ سونا بھی لے گئے ہیں، گلی کا چوکیدار اور محلہ دار بھی اس کے گواہ ہیں، لیکن وہ اس غنڈہ سے خوفزدہ ہیں، ہمیں بھی اس غنڈے سے جان اور عزت کاخوف ہے، انہوں نے کہا کہ میں 10 ماہ سے اپنی جائیداد کا قبضہ چھڑانے کے لئے مدد مانگ رہی ہوں، لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے پاس بھی گئی، لیکن کچھ نہیں ہوا، اس غنڈے کے خلاف کارروائی اور میری جائیداد بھی بازیاب کرائی جائے۔

پولیس کی کارروائی

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سمیت پولیس افسران نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے، مقدمہ درج کرنے کے بعد 4 ملزم گرفتا کرلئے گئے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم لیگی رہنما منور اقبال جو قبضہ گروپ کا سرغنہ ہے، اس نے 8 ستمبر تک عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔

گرفتار ملزمان
Leave A Reply

Your email address will not be published.