عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت دیگر کو واپسی کیلئے مزید سہولت دیدی

0

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت سفری پابندیوں والے ممالک میں پھنسے ہوئے اقامہ اور ویزا ہولڈرز کے لئے واپسی کا عمل مزید آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے، اور اس حولاے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، نئے رولز کا اطلاق اتوار سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ویزا اور اقامہ ہولڈر اتوار 12 ستمبر سے واپس آسکیں گے، واضح رہے کہ پاکستان میں لگائی جانے والی چینی ویکسین بھی منظور شدہ ہے، اس فیصلے کا اطلاق پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال ، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زمبیا، کونگو، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، لائبیریا، یوگنڈا اور سیرالیون کے شہریوں پر ہوگا، اگر پابندی کے دوران ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی ہے، تب بھی وہ واپسی کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

واپسی کا طریقہ

پاکستان سمیت ان ممالک کے شہریوں کو آئی سی اے(ICA) کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنا پڑے گا، اور وہاں سے منظوری کے بعد وہ یواے ای واپس آسکیں گے، واپسی پر انہیں ویکسین کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا، جبکہ 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ بھی ضروری ہوگا، اسی طرح بورڈنگ سے قبل ریپڈ ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا، البتہ 16 برس سے کم عمر بچے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.