سعودی عرب نے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کیلئے ویزوں میں توسیع کردی

0

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر سفری پابندی والے ممالک میں پھنس جانے والے غیر ملکی ورکرز کو واپس کی سہولت دینے کے لئے ایک بار پھر ویزوں میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق پابندی والے تمام ممالک کے شہریوں پر یکساں ہوگا۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے جمعہ کو یہ اعلان کیا ہے کہ سفری پابندی کی وجہ سے جو غیرملکی ورکرز اپنے ممالک میں پھنس گئے ہیں، ان کے ویزوں میں 30 نومبر تک خود کار طریقے سے توسیع کردی گئی ہے، ان ویزوں میں اقامہ، وزٹ ویزے، اور ایگزٹ و ری انٹری ویزا ہولڈر شامل ہیں، ویزوں میں توسیع بغیر کسی فیس کے کئی گئی ہے، اور اس کے لئے کسی دفتر سے رجوع کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، سعودی خبرایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے ویزوں میں توسیع کی گئی ہے، جو خود کار ہوگی، اور اس کے لئے کسی غیرملکی ملکی کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.