جرمن عوام کن 8 چیزوں سے ڈرنے لگے ؟

0

برلن: جرمنی خوش حال اور ترقی یافتہ ملک  ہے، اور اس یورپ کا صنعتی انجن بھی کہا جاتا ہے، لیکن جرمن عوام کو مستقبل کے حوالے سے بہت سے خوف  اور خدشات لاحق ہیں، وہ سب سےزیادہ کس چیز سے ڈرنے لگے ہیں، اور کس بات پر پریشان ہیں، اس حوالے سے سروے میں دلچسپ رپورٹ سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا نے دنیا کے ہر ملک میں ہر چیز بدل ڈالی ہے، جرمن عوام  جو گزشتہ برس اس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ کو بڑی پریشانی سمجھتے تھے، اب کرونا کی وجہ سے بڑھتے ہوئے ملکی قرضے سے سب سے زیادہ پریشان ہیں، اور 53 فیصد کا خیال ہے کہ اب ان کی مراعات کم ہوجائیں گی، جبکہ قرضوں کی وجہ سے ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، کرونا کی وجہ سے جرمنی پر قرضوں کے بوجھ میں 273 ارب 80 کروڑ یورو کا اضافہ ہوا ہے، جو 2.2 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے، انشورنس فرم R+V کی جانب سے کرائے گئے سروے میں ملکی قرضوں کے بعد دوسرے نمبر پر 50 فیصد جرمن بڑھتی مہنگائی سے پریشان نظر آئے، اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ اخراجات بڑھتے جائیں گے، اگست میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 3.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو کئی برس بعد اس سطح پر گئی ہے، مہنگائی ایسے موقع پر بڑھی ہے، جب کرونا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی آمدن کم ہوئی ہے۔

معاشی مسائل کے ساتھ جرمن عوام کو چوتھے نمبر پر 45 فیصد کے ساتھ یہ خدشہ ہے کہ مہاجرین کی وجہ سے جرمنی پر بوجھ بڑھ جائےگا، اس کے بعد  پانچویں نمبر پر 43 فیصد جرمن کھانے کی اشیا میں نقصان دہ اجزا، اور پھر بوڑھے ہونے پر اپنی کئیر کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں، ساتویں نمبر ان کی پریشانی 42 فیصد کے ساتھ غیرملکیوں کی جرمنی میں بڑھی ہوئی تعداد ہے، ماحولیاتی تبدیلی 41 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر کی پریشانی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.