سندھ میں بھی بڑا موٹروے منصوبہ شروع ہونے کو تیار

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ میں بھی موٹروے کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پشاور سے کراچی تک موٹروے کی بھی تکمیل ہوجائے گی اور سڑک پر سفر آسان اور تیز تر ہوجائے گا، س موٹروے پر لاگت کا تخمینہ 191 ارب 47 کروڑ لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں سکھر سے حیدرآباد تک موٹروے بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اگلے ماہ اکتوبر میں منصوبے کیلئے پیشکشیں کھولی جائیں گی، 306 کلومیٹر طویل اس موٹروے پر لاگت کا تخمینہ 191 ارب 47 کروڑ لگایا گیا ہے، اور یہ بی او ٹی یعنی بناو ، چلاو اور منتقل کرو کی بنیاد پر بنایا جائےگا، جو کمپنی منصوبے کی کامیاب بولی دے گی، وہ اسے تعمیر کرکے ٹول ٹیکس کے ذریعہ وصولی کرے گی، اور بعدازں ایک مخصوص مدت کے بعد موٹروے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختون میں 2 بڑے موٹروے منصوبے تعمیر کیلئے منظور، کہاں سے گزریں گے؟

منصوبہ تقریباً ڈھائی برس میں مکمل کیا جائےگا، اور یہ 6 لین کا موٹروے ہوگا، اس کی تعمیر کےبعد کراچی سے پشاور تک موٹروے مکمل ہوجائےگا،اس طرح کراچی سے لاہور، راولپنڈی اور پشاور کا سفر مزید کم ہوگا، جبکہ قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.