جرمنی نے شہریوں کے لئے مالی امداد کے پیکج کا اعلان کردیا

0

برلن: جرمنی نے کرونا کی وبا کی وجہ سے اعلان کئے گئے مالی امداد کے پیکج میں توسیع کردی ہے، جس سے کمپنیوں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہزاروں یورو کا فائدہ ہوگا، اس سے پہلے امدادی پیکج ستمبر میں ختم کیا جانا تھا، لیکن اب اس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے کرونا پابندیوں کی وجہ سے متاثر کاروباری کمپنیوں اور اپنا کام کرنے والے افراد کے لئے مالی امداد کے پیکج میں دسمبر میں توسیع کردی ہے، اس پیکج کے تحت ایسی کمپنیاں جن کی فروخت میں 30 فیصد تک کمی آئی ہے، وہ حکومتی فنڈنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، یہ درخواست ٹیکس مشیر یا کسی اور تیسرے فریق سے تصدیق بھی کرانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن عوام کن 8 چیزوں سے ڈرنے لگے ؟

اسی طرح ایسے افراد جو اپنا کام (سیلف ایمپلائی ) کرتے ہیں، وہ بھی حکومتی امداد کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جس پر انہیں ساڑھے 4 ہزار یورو تک کی امداد حکومت فراہم کرے گی، جرمن حکام کا کہنا ہے کہ اگر چہ معیشت کے زیادہ تر شعبے بحالی کی راہ پر گامزن ہیں، تاہم کچھ شعبے اب بھی متاثر ہیں، اور اس پیکج کا مقصد انہیں سہارا دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.