ازبکستان کے ساتھ ٹریڈ معاہدہ، پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کا راستہ کھل گیا

0

اسلام آباد۔ ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی بدولت پاکستان کے لئے ترقی اور تجارت کی نئی راہیں کھلنے جارہی ہیں، ازبکستان اپنی تمام تر تجارت پاکستانی بندرگاہوں پر منتقل کرنے جارہا ہے، دوسری طرف پاکستان کے لئے پورا وسط ایشیااور آگے روس تک مارکیٹ کھلنے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے پاکستان کے لئے ترقی اور تجارت کی نئی راہیں کھلنے جارہی ہیں، معاہدے کے تحت ازبکستان اپنی تمام تجارت ایران کی بندرگاہ بندر عباس سے پاکستان کی بندرگاہوں کراچی اور گوادر منتقل کرنے جارہا ہے، جس سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوگا،پاکستان ازبکستان معاہدے سے سمندر سے محروم دیگر5وسط ایشیائی ریاستیں بھی پاکستانی بندرگاہیں استعمال کرسکیں گی،پاک ازبکستان ٹرانزٹ معاہدہ افغان ٹرانزٹ معاہدہ کی طرز پر کیا گیا ہے، جو برسوں سے آزمودہ معاہدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی سرحد کے قریب پاکستان نے ائرپورٹ آپریشنل کردیا

اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو وسط ایشیا کی 90 ارب ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی مل گئی ہے،پاکستانی مصنوعات ازبکستان اور پھر وہاں سے دیگر وسط ایشیائی ریاستوں میں پہنچائی جاسکیں گی، اسی طرح روس کی مارکیٹ تک بھی زمینی رسائی ممکن ہوجائےگی، اور کئی ہفتوں کےبجائے چند دن میں پاکستانی مال روس پہنچایا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.