یورپی ممالک میں بے روزگاروں کے لئے بڑی اسکیم شروع کرنے کی تیاری

0

برسلز: یورپی یونین نے رکن ممالک میں روزگار کے لئے (الما) نامی بڑی اسکیم تیار کرلی، یورپی ممالک کی شہریت رکھنے والے پاکستانیوں سمیت تارک وطن خاندانوں کے نوجوان بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے، اسکیم کا حصہ بننے والوں کو مختلف یورپی ملکوں میں بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کرونا کی وبا کے بعد بالخصوص نوجوانوں میں بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے ان کے لئے ALMA (الما) نامی اسکیم کی تیاری شروع کردی ہے، جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کے نوجوانوں کو روزگار اور تربیت کی فراہمی کے لئے یہ اسکیم شروع کی جائے گی، اور انہیں مختلف یورپی ملکوں میں بھیجا جائےگا۔ جہاں انہیں تربیت و روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اسکیم کے تحت یورپی کمیشن روزگار کی تلاش میں مصروف نوجوانوں کو ایک یورپی ملک سے دوسرے ملک بھی بھیجے گا، جہاں انہیں تربیت فراہم کی جائے گی، ان افراد کو رہائش، انشورنس اور بنیادی اخراجات کے لیے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ بنیادی طور پر یہ اسکیم اپرنٹس شپ ہوگی ، جس کے ذریعہ نوجوانوں کو یورپ بھر میں نئے رابطوں کے مواقع بھی ملیں گے،

اگرچہ یورپی یونین ا ن نوجوانوں کو وظیفہ اور ان کے اخراجات برداشت کرے گی ، تاہم اس کے ساتھ وہ متعلقہ کمپنی سے بھی تنخواہ کے حقدار ہوسکتے ہیں، یورپی یونین نے اسکیم کے پہلے سال کے لیے پندرہ ملین یورو کی رقم مختص کی ہے۔ دوسری طرف یورپین یوتھ فورم نے ٹوئٹ کے ذریعہ اسکیم پر اپنا موقف دیا ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام نوجوانوں کے لیے روزگار کے مساوی مواقع پر توجہ دینی چاہئے ، اسکیم میں اس بات کا انتظام ہونا چاہئے کہ نوجوانوں سے کسی قسم کا بلا معاوضہ کام نہ لیا جائے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.