اٹلی میں حسد کے مارے تارکین اپنے ہی ہم وطن کے دشمن بن گئے

0

روم: اٹلی میں تارکین وطن  اپنے ہی ہم وطن سے حسد کا شکار ہوگئے، کاروبار بند کرانے کے لئے دھونس اور دھمکیوں کا استعمال،  معاملہ اطالوی حکام تک پہنچ گیا، اور انہوں نے ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے لیا ہے، معاملہ کلالابریا ریجن کے علاقے COSENZA میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کلابریا ریجن کے علاقے COSENZA میں تین بنگالی بھائی اسٹال لگاتے تھے، جو کاروبار کے حوالے سے پرکشش جگہ پر تھا، یہاں ان کا ایک اور ہم وطن بنگالی تارک وطن بھی اسٹال لگانے لگا، تو انہیں ہضم نہ ہوا، اور تینوں بھائیوں نے ہم وطن کارکن کو دھمکیاں دینا شروع کردیں، کہ وہ وہاں اسٹال نہ لگائے، اور شہر بھی چھوڑ دے، دوسری صورت میں اسے قتل اور گھر میں گھس کر خواتین سے زیادتی کی دھمکیاں  دی گئیں، جس سے مذکورہ بنگالی تارک وطن خوفزدہ ہوگیا، اور اس کی ذہنی حالت بھی متاثر ہوئی، اس کے ذہن میں ڈر بیٹھ گیا، اور اس نے گھر سے نکلنا ہی کم کردیا۔

تاہم اس صورت حال سے تنگ آکر مذکورہ بنگالی تارک وطن نے اطالوی حکام  کو سب کچھ بتانے کا فیصلہ کیا اور اس نے مقامی حکام کو جاکر ساری رواداد سنادی، جس پر اسے دھمکیاں دینے والے تینوں بنگالی بھائیوں کو طلب کیا گیا، اور پراسیکیوٹر آفس نے ان کیخلاف کارروائی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.